Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
1 - 59
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ  مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
وَسْوَسے اور اُن کا علاج 
 شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ(60صفحات) آخر تک پڑھ لیجئے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ وسوسوں کی ہلاکت خیزیوں سے امان ملے گی۔
دُعائے قُنُوت کے بعد دُرُود شریف پڑھنا بہتر 
	 حضرتِ سیِّدُنا ابوحَلِیْمَہ مُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (دعائے)’’قُنُوت ‘‘ میں سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   پر دُرُودِ پاک پڑھتے تھے ۔ (فَضْلُ ا لصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیّلِلقاضیالْجَہْضَمِی ص۸۷ رقم ۱۰۷) دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ  1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘  جلد اوّل صَفْحَہ 655پرصدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں :(نَمازِوتر کی تیسری رکعت میں ) دُعائے قُنُوت کے بعد دُرُود شریف پڑھنا بہتر ہے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
وسوسے کے لفظی معنی
	 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!’’وسوسہ‘‘ کے لُغوی معنیٰ ہیں :’’دھیمی آواز‘‘شریعت